سبزیات کی گھریلو پیمانے پر کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کا " کچن گارڈننگ" پراجیکٹ جاری

منگل 13 مارچ 2018 22:50

ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جان ہے تو جہان ہے،آلودگی سے پاک تازہ سبزیات کی گھریلو پیمانے پر کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کا " کچن گارڈننگ" پراجیکٹ جاری ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں محکمہ زراعت نے عوام کو موسم گرما کی سبزیات کی ہزاروں سیڈ کٹس فراہم کردی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب مذکورہ پیکٹس50 روپے فی کس کے حساب سے اپنے دفاتر اور سیلز پوائنٹس سے عوام کو فراہم کر رہا ہے۔موسم گرما کی سبزیوں میں تر، کھیرا، گھیاتوڑی، گھیا کدو،کریلا،ٹینڈا اور بھنڈی توڑی وغیرہ شامل ہیں۔عوام کو فراہم کردہ یہ ایک پیکٹ5 مرلہ کے پلاٹ پرسبزیوں کی کاشت کیلئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے عوام کو زرعی زہروں سے پاک سبزیات دستیاب ہو سکیں گی۔

گھریلو پیمانے پر کاشتہ سبزیات کی کاشت زیادہ جگہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں گملوں، لکڑی کے کریٹوں،پلاسٹک کے ڈبوں ،لان ،پرانے ٹائروں اور کیاروں میں بھی کی جا سکتی ہے۔موسم گرما کی تمام سبزیات کی کاشت ماہ مارچ میں کامیابی سے کی جا سکتی ہے۔گھریلو پیمانے پر ان سبزیات کی کاشت کیلئے دفتری اوقات میں عوام 21 - ڈیوس روڈ پر واقع زراعت ہائوس میں سبزیوں کی کٹس کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :