وقفہ سوالات کے دوران ڈیوٹی کے باوجود ایوان میں موجود نہ ہونے پر متعلقہ افسر کو معطل کیا جائے گا

وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی

بدھ 14 مارچ 2018 13:37

وقفہ سوالات کے دوران ڈیوٹی کے باوجود ایوان میں موجود نہ ہونے پر متعلقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران جس آفیسر کی ڈیوٹی تھی اور وہ موجود نہیں تھا اسے ملازمت سے معطل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی پر سپیکر نے وزارت کے سیکشن آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ جاکر جوائنٹ سیکرٹری‘ ایڈیشنل سیکرٹری یا سیکرٹری کو بلائیں۔

انہوں نے وزیر سے کہا کہ کیا جس آفیسر کی یہاں ذمہ داری تھی اس کو عدم موجودگی پر معطل کریں گے۔ اس پر جاوید علی شاہ نے کمٹمنٹ دی۔ سپیکر نے کہا کہ ان تینوں کو یہاں بلا کر بٹھائیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ بیورو کریسی تعاون نہیں کر رہی۔ ہم نے خارجہ کمیٹی میں ایک سوال پوچھا تھا چار سال میں کمیٹی کا جواب نہیں ملا۔ سپیکر نے کہا کہ نام لکھ کر دیں کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :