سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم

چیئرمین نادرانےسائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ مارچ 19:54

سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم کر دی گئیں۔ چیئرمین نادرانےسائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ چیئرمین عثمان مبین نے کراچی شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے سائلین سے ملاقات کی اور سائلین سے انکے مسائل پوچھے جس پر سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

عوامی مشکلات پر چیئرمین نادرا نے اعلیٰ افسران کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم کر دی گئیں۔ چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔