پاکستان کا وزیر تجارت کو کانفرنس میں شرکت کیلئے احتجاجاً بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
بھارت نے پاکستانی وزیر تجارت کو 19 مارچ کو دو روزہ کانفرس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا
ہفتہ 17 مارچ 2018 14:04
(جاری ہے)
بھارت نے پاکستانی وزیر تجارت کو 19 مارچ کو دو روزہ کانفرس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا تاہم اب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اپنے وزیر تجارت کو بھارت نہیں بھیج سکتا۔
خیال رہے کہ نئی دہلی میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو گزشتہ کئی روز سے ہراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس پر پاکستان نے تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کی گاڑی کو40 منٹ تک روکا گیا، سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات تسلسل سے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اپنے سفراء کا تحفظ ہمارے لئے اہم ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت ہمیں اپنی اندرونی سیاست میں ملوث و استعمال نہ کرے۔مزید اہم خبریں
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.