امریکی پاسپورٹ کی تجدید کی فیس میں اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 15:22

امریکی پاسپورٹ کی تجدید کی فیس میں اضافہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیویشن فیس میں اضافہ کردیا ہے یہ فیس 25 ڈالر سے بڑھا کر 35 ڈالر کردی گئی ہے اور اس کا اطلاق دو اپریل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی فیس کا اطلاق آئندہ ماہ کے آغاز سے کیا جائے گا۔ اضافی فیس کا اطلاق ڈی ایس 11 فارم کے ذریعے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے والوں پر ہوگا۔بیان کے مطابق پاسپورٹ ایگزیکیوشن سے منسلک اخراجات وصول کی جانے والی فیس 25ڈالر سے زیادہ ہیں اس لئے اس میں اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :