اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے فیملی گالاکاانعقاد
فیملی گالا کا مقصدشہریوں کے لئے تفریح فراہم کرنا اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد
ہفتہ 17 مارچ 2018 18:44
(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی، آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹرسلطان اعظم تیموری نے آئی ٹی پی فیملی گالا کا افتتاح کیا جبکہ اسلام آباد کے سینئر پولیس افسران ایس ایس پی سی ٹی ایف سید محمد امین بخاری،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان،ایس پی سی ٹی ایف ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویربھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے اسلام آباد پولیس کاونٹر ٹیررزم فورس کی خصوصی ڈیمونسٹریشن بھی دیکھی اور سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ آئی ٹی پی فیملی گالا میں بچوں اورخواتین کے لئے خصو صی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے جس میںفوڈ پارک ،ڈاگ شو،میجک شو ،کڈزارینا،گیمنگ ارینا،ہارس رائڈنگ ،کیمل رائڈنگ ،ٹرین رائڈنگ،فیس پینٹنگ ،کا رٹون کریکٹر، ٹال مینز،میوزیکل کنسرٹ،سٹیج پرفارمنسزشامل ہیںفیملی گالا میں ٹریفک پولیس کے سٹال پر روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین پرسوالات کے درست جوابات دینے پر شہریوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے شہریوں کی دلچسپی کے مطابق دیگر سٹال بھی لگائے گئے ہیں فیملی گالا کے میوزیکل کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیملی گالا میں تمام شہریوں کے لئے انٹری فری ہے جو دن11 بجے سے رات 11بجے تک ہے ، آئی جی اسلا م آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا فیملی گالا کا انعقاد نہایت ہی اچھا اقدام ہے جس سے اسلام آباد کے شہریوں میں کو تفریح کا موقع ملتا ہے اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ ملتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ گالا میں شہریوں کی بڑی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شہری اسلام آباد پولیس پر اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شہر سے جرائم کے مکمل خاتمے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہی ہے اور آئندہ بھی آئی ٹی پی کی جانب سے آئندہ بھی اس طر ح کے ایونٹ منعقد کروائے جاتے رہیں گے تاکہ فرینڈلی پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.