بلاول بھٹو نےعمران خان اوربانی متحدہ کو ایک صف میں کھڑا کردیا
عمران خان اوربانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں،عمران خان کےبیان بھی بانی متحدہ کےبیان کی طرح ہوتے ہیں،ایم کیوایم کراچی میں نفرت،تشدد اوردہشتگردی کی سیاست لائی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 21:10
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کی عادت رہی ہے کہ ہر دوسرے سیاستدان پر غداری کا الزام لگا دیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے چارٹر آف ڈیموکریسی کا بیڑاغرق کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں پیپلزپارٹی کا ایک ووٹ نہیں تھا۔ بی این پی مینگل اوراے این پی نے بھی ووٹ دیا تھا کیا وہ بھی چابی والے کھلونے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کےلوگوں نے بھی ہمیں ووٹ دیے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ہوتی تو وہ اپنا چیئرمین لاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا موقف تھا کہ وہ ہمیں ووٹ نہیں دینگے لیکن ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کراچی میں نفرت ، تشدد اور دہشتگردی کی سیاست لائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ عمران خان کےبیان بھی بانی متحدہ کےبیان کی طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2018ء کے الیکشن اپنی طاقت اور بل بوتے پر لڑیگی۔ عمران خان کو کہا ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راؤ انوارکو پکڑنا چاہیے اور راؤ انوار کو عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.