چھیڑنے پر سعودی خاتون نے ایک شخص کو تین فلائنگ ککس جڑ دیں
امین اکبر پیر 19 مارچ 2018 02:38
حال ہی میں سعودی ٹویٹر پر ایک ویڈیو عربی ہیش ٹیگ #فتاۃ_تضرب_شاب_بجدۃ (یعنی جدہ میں لڑکی نے لڑکے کو پیٹ دیا) کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔ سعودی صارفین نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا ہے۔
پچھلے ماہ کے آخر میں سامنے آنے والی ویڈیو ایک سعودی ریسٹورنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد ایک خاتون کو کچھ کہتا ہے ، جس پر وہ اسے کوئی چیز غالباَ موبائل یا والٹ پھینک کر مارتی ہے۔
(جاری ہے)
پہلی نظر دیکھتے ہی یہ ایک غیر معمولی واقعہ نظر آتا ہے کیونکہ عموماً خواتین کی طرف سے اس طرح کی لڑائی کے مناظر صرف فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
لیکن اس ویڈیو کی وجہ سے حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک عام خاتون اس طرح ہوا میں اچھل کر ایک شخص پر وار کر رہی ہے۔ ابھی تک یہ علم نہیں ہوسکا کہ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا تھی جس کی بنا پر اس خاتون کو مجبور ہوکر آدمی کو فلائنگ ککس لگانا پڑیں۔مذکورہ ویڈیو پر سعودی صارفین کا ملاجلا ردّعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد کے نزدیک یقیناً اس خاتون کو ہراساں کیا گیا ہوگا۔زیادہ تر لوگوں نے خاتون کے حوصلے کی داد دی ہے۔جبکہ کچھ کے نزدیک ایسا ردعمل صنف نازک کو زیب نہیں دیتا۔ کچھ لوگ اس خاتون کو 'سعودی بروس لی' کا نام دے رہے ہیں۔ بہرحال مرد حضرات اس ویڈیو کو دیکھ کر پریشان بھی ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق ڈرائیونگ اور کھیلوں میں حصہ لینے کے بعد خواتین اب اتنی مضبوط بھی ہوگئی ہیں کہ اب سرعام کسی مرد کی پٹائی بھی کر سکتی ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.