بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے،ملک میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل
ْ اسلامک انڈسٹری کو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حکومت سود کا خاتمہ کرے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، مفتی تقی عثمانی و دیگر کا کانفرنس سے خطاب
پیر 19 مارچ 2018 20:24
(جاری ہے)
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں اور چھوٹے کاروبارکے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کوفروغ دیا جا رہا ہے اور مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لارہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے اور شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، صنعتوں کو مکمل طور پر گیس اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے، موجودہ دور میں 10 سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورت حال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان بحال ہو چکا ہے اور امن کی وجہ سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے، پانچ سالوں میں ہم نے 12 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے ہیں، کئی ٹیکس ایسے ہیں جس سے حکومت کو آمدن نہیں ہوتی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر نظر ہے اس کا انتظام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اس مہینے آجائے گی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اسلامک انڈسٹری کو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وزارت خزانہ میں اسلامک فنانس کا ڈویژن ہونا چاہئے، ڈویژن اسلامک بینکنگ کو درپیش مسائل پر کام کرے، اسلامک بینکوں کے پاس لیکوڈٹی ہے لیکن سرمایہ کاری کرنے کی جگہ نہیں ہے، اسلامک بینکنگ کو فعال کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے منشور میں شامل کرے کہ اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو سود کا خاتمہ کر دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.