(ن) لیگ میں اختلاف رائے کی آزادی ختم، عزت ملنے تک حالات ٹھیک رہے، چودھری نثار
نواز شریف سے کہا تھا جس کے ساتھ 30 سال کا تعلق ہو بگاڑنے میں بھی 30 سال لگاؤ، سپریم کورٹ سے تصادم کی پالیسی درست نہیں ، نوازشریف کوعدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں تو قانونی راستہ اختیار کریں، میرا خیال ہے نواز شریف جیل گئے تو پارٹی کو نقصان ہو گا، تحریری فیصلے کے بعد پرویز مشرف کو جانے کی اجازت دی گئی، ٹرائل کورٹ نے کہا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے، سابق وزیر داخلہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 19 مارچ 2018 21:45
(جاری ہے)
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں تو قانونی راستہ اپنائیں۔ ان کے کان پکا دیئے گئے ہیں کہ آپ جیل جائیں گے تو ہمدردی کا تاثر ملے گا لیکن میرا خیال ہے نواز شریف جیل گئے تو پارٹی کو نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، عدالتِ عالیہ کا غلط فیصلہ ہے تو اس کے ذمہ دار ہم ہیں، ہم خود کیس کو سپریم کورٹ لائے۔ واحد شخص ہوں جس نے اختلاف کیا کہ کیس کو سپریم کورٹ نہیں لے کر جانا چاہیے۔ نواز شریف نے چند لوگوں کے جھرمٹ میں فیصلہ کیا کہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر جانا چاہیے۔پارٹی معاملات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں اختلاف رائے کیآزادی ختم، عزت ملنے تک حالات ٹھیک رہے۔ نواز شریف سے کہا تھا کہ جس کے ساتھ 30 سال کا تعلق ہو بگاڑنے میں بھی 30 سال لگاؤ۔سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریری فیصلے کے بعد پرویز مشرف کو جانے کی اجازت دی گئی۔ پرویز مشرف ڈھائی سال ای سی ایل میں رہے لیکن جو تنقید کرتے ہیں، انھوں نے ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا ٹرائل کورٹ نے کہا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے، ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، اس کے بعد 15 دن کے اندر ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل کر دی لیکن وہاں سے بھی ہماری اپیل مسترد کر دی گئی یعنی فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے وکیل نے علاج کی اور واپس آنے کی بات سپریم کورٹ میں کی تھی، اس کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے ہماری نہیں، عدالت کہے تو کسی کے بھی ریڈ وارنٹ جاری کئے جا سکتے ہیں۔سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی پاکستان میں سب سے بہتر چیئرمین سینیٹ رہے لیکن اگر ہم انھیں بطور چیئرمین سینیٹ لانا چاہتے تھے تو عوامی سطح پر کیوں اظہار کیا گیا۔ کون سی پارٹی چاہے گی کہ ان کے امیدوار کی نامزدگی کوئی اور پارٹی کرے۔ اگر نمبر پورے نہیں تھے تو آخری وقت میں چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ چودھری نثار نے کہا کہ اگر سینیٹر ہوتا تو ڈپٹی چیئرمین کو ووٹ نہ دیتا کیونکہ جس کو ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا وہ اداروں کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے سکول دور سے دوستی ہے، وہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تب کئی بار ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ پارٹی میں چند لوگوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو جا کر کان بھرتے ہیں کہ اس کی عمران خان سے دوستی ہے۔ میرا ساڑھے 3 سالوں سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ نواز شریف سے کہا تھا کہ میں عمران خان پر ذاتی تنقید نہیں کر سکتا۔ نواز شریف کو کہا ہے کہ جس کے ساتھ 30 سال کا تعلق ہو بگاڑنے میں بھی 30 سال لگاؤ۔مریم نواز اور حمزہ شہباز ہمارے بچوں کی طرح ہیں، کل جب یہ لیڈر ہوں گے تو خاموشی سے سائیڈ پر ہو جائیں گے۔ اس وقت شہباز شریف پارٹی لیڈر ہیں اور میں ان کو لیڈر مانتا ہوں۔ شہباز شریف پارٹی موجودہ حالات کے حوالے سے نیک شگون ہیں۔ شہباز شریف کو کام کرنے دیا گیا، پیچھے سے احکامات نہ آئے تو اچھا ہو گا، اگر پیچھے سے احکامات آتے رہے تو شہباز شریف کام نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے واضح کہا کہ اگر مریم نواز پارٹی لیڈر ہوئیں تو میں حصہ نہیں بنوں گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کیسے فلیٹ لے سکتی ہیں، یہ وہ ہی جواب دے سکتی ہیں، میں نے کرپشن اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھی، جماعتوں میں کسی سے نہیں پوچھا جاتا کہ پیسہ کہاں سے آیا، یہ کام اداروں کا ہے، سپریم کورٹ نواز شریف سے پوچھ رہی ہے اور وہ جواب دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.