راولپنڈی، پولیس کا منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی 10ملزمان گرفتار

پیر 19 مارچ 2018 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں10ملزمان کو گرفتار کر کے 1330گرام چرس،10لیٹر کھلی شراب،4 پستول 30بورمع11روندبرآمد کرلئے تھانہ آر اے بازار پولیس نے تیمور سی200گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ظہیرسی1130گرام چرس،، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے عارف سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے محسن اور وقاص کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا،تھانہ آر اے بازار پولیس نے قبا کامران سے 1 پستول30بور مع3روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے یاسر سے 1پستول30بور مع4روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے فضل الرحمان سے 1 پستول30بور مع2روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے بابر سے 1 پستول30بور مع2روندجبکہ 14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ واہ کینٹ پولیس نے دولت خان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :