زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے سلسلہ میں پی ایچ ڈی کے زیرتعلیم طلباء وطالبات میں 267لیپ ٹاپ تقسیم
پیر 19 مارچ 2018 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انمول ہیروں سے تعبیر کرتے ہوئے انہیں ملک کے تابناک مستقبل کے نقیب قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم سے اب تک زرعی یونیورسٹی کے ساڑھے چودہ ہزار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ آخری مرحلے میں پاکستان میں قائم مینوفیکچرنگ پلانٹ پر تیار کئے گئے 6128لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ دنیا کے نامور اور معتبر اداروں کے ساتھ پیشہ وارانہ نیٹ ورکنگ کا حصہ بنیں تاکہ گریجوایٹ ہونے والے باصلاحیت طلبہ کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔ پاکستان میں پھل اور سبزیوں کی تیاری میں کیمیکلزکے بڑھتے ہوئے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی زراعت کیلئے بھی اقدامات بروئے کارلانے چاہئیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھاری سرمایہ کاری سمیت نچلی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے سستے مواقع پیدا کرنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹرمیں نئی یونیورسٹی یا پہلے سے موجود جامعات کے سب کیمپس قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی معاونت سے 1350ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی میں ہزار طلبہ کیلئے ہاسٹل کے ساتھ ساتھ کثیر المنازل آئی سی ٹی بلڈنگ‘ ڈیجیٹل لائبریری اور سٹوڈنٹ سروس سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ 250ملین روپے سے پورے کیمپس میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچرکی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پورے کیمپس میں انٹرنیٹ کی10-Gسروسز کا آغاز کر دیاگیاہے جس سے یونیورسٹی سمارٹ کیمپس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے اعلی تعلیماتی کمیشن کی انتظامیہ پر زور دیا کہ تین برس قبل لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے دوبارہ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی راہ ہموار کی جائے کیونکہ کمیشن ہی کی پالیسی کے مطابق لیپ ٹاپ تین سال کے بعد متوقع نتائج دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل نذیر حسین نے کہاکہ کمیشن کی وساطت سے نوجوانوں کو 10ہزار سے زائد الیکٹرانک بکس اور ہزاروں تحقیقی جرائد تک رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان میں موجود مینوفیکچرنگ پلانٹ سے تیار کردہ لیپ ٹاپس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں 90فیصد سے زائد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہے جس کے مقابلہ میں پاکستا ن میں صرف 9فیصد طلبہ ہی اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں سے مستفید ہوپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں جب اقوام قدرتی وسائل پر بھروسہ کرکے ترقی کرتی تھیں آج تو ایسی باصلاحیت افرادی قوت کی قدرکی جاتی ہے جو تعلیم کی بنیاد پر معیشت کے خدوخال سنوار سکے۔ تقریب سے ڈائریکٹر فنانشل ایڈ و یونیورسٹی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.