پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

منگل 20 مارچ 2018 23:21

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹوسائنسز کے زیر اہتمام پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے’گورننس ، مینجمنٹ اور انسانی وسائل کی جانب توجیحات ‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز منگل (آج) صبح 9بجے پرل کانٹی نینٹل کرسٹل ہال میں منعقدہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سمیت ملکی و غیر ملکی سکالرز شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :