غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش مہنگی پڑ گئی

انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ کر ترکی جانے والے24 پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ مارچ 20:20

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش مہنگی پڑ گئی
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش مہنگی پڑ گئی۔انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ کر ترکی جانے والے24 پاکستانیوں کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش مہنگی پڑ گئی۔

انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ کر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے24 پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلئے، ڈی پورٹہونے والے 24 پاکستانی انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر جعلی ویزوں پر ترکی گئے تھے جہاں گرفتارہوئے اور ترکی حکام نے انہیں ڈی پورٹ کردیا جوآج سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے عملہ نے انہیں گرفتار کرلیا۔

انہیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے انسانی سمگلروں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Your Thoughts and Comments