(نوٹ: یہ آئٹم 23 مارچ کی صبح سے قبل شائع، نشر یا ٹیلی کاسٹ نہ کیا جائے۔ شکریہ)
پاکستان کی ترقی و استحکام کا راز جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے، درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے جمہوری روایات کو فروغ دیناضرری ہے ، ْ 23 مار چ کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، صدر مملکت ممنون حسین کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام اور مبارکباد
جمعرات 22 مارچ 2018 16:20
(جاری ہے)
صدر مملکت نے اس موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ، مصّورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اور تحریک آزادی کے دیگر قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے پختہ عزم اور بے مثال قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ایک طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجہ میں وجود میں آیا اور اب اس کی ترقی اور استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور برداشت پروان چڑھے کیونکہ ان کے بغیر موجودہ چیلنجوں سے نمٹنا انتہائی مشکل ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ہونے والی دہشت گردی اور جنگ و جدل نے اس پورے خطہ بشمول پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پوری قوم نے یک جان ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ملک میں امن و امان بحال ہو چکاہے اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ایک بار پھر اس عہد کی تجدید کرنی چاہئے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی خلوصِ نیت سے خدمت کرنے کا جذبہ عطاء کرے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.