محکمہ زراعت (توسیع) چکوال کی جانب سے موضع کرسال میں سیمینار کا انعقاد، مقصد مورننگا پودے کا تعارف تھا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) محکمہ زراعت (توسیع) چکوال کی جانب سے موضع کرسال میںچوہدری غلام اکبر نمبردار فارم پر سیمینار منعقد کیاگیا، جس کا مقصد مورننگا کے پودے کو زمینداران میں متعارف کرانا تھا۔ سیمینار میں ملک محمد اسلم ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) چکو ال ،ڈاکٹر محمد خالد اسسٹنٹ محکمہ زراعت (توسیع) چکوال، ثاقب فاروق زراعت آفیسر بلکسر ,افتحار احمد زراعت نسپکٹرابلکسر اور دیگر عملہ محکمہ زراعت کے علاوہ چوہدری غلام اکبر نمبردار، محمد افضل، حاجی حبیب خان ، زمرد خان، محمد یعقوب سمیت زمینداران وکاشتکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی- ملک محمد اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) چکوال نے محکمہ زراعت (توسیع) چکوال کے جانب سے زمینداران کے رہنمائی کے لیے کیے جانے واے اقدامات خصوصاً بلاسود زرعی قرضہ جات اور متعلقہ سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی- انہوں نے بتایاکہ بلاسود قرضہ جات کے لیے اراضی مراکز میں رجسٹریشن بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلاسود قرضہ اور واپسی پر زمینداروں کو ایک قیمتی موبائل فراہم کیا جا رہا ہے جس میں بہت سی Applicationsموجود ہیں جن کے ذریعہ موسم کا حال ، زرعی ٹیکنالوجی ، زرعی سکیموں اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق بھر پور راہنمائی کا حصول ممکن بنا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد خالد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چکوال نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ثاقب فاروق زراعت آفیسر بلکسر نے مورنگا (سوہانجنا) کے پودے کے بارے میں بتایا کہ مورنگا(سوہانجنا) ایک کرشماتی پودا ہے۔

ثاقب فاروق زراعت آفیسر بلکسر نے مزید آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب بہت جلد اس پودا کی کاشت کے لئے سب سبسڈی فراہم کرے گی۔ دلچسپی رکھنے والے کسان محکمہ زراعت سے رابطہ کر کے مکمل پیداواری ٹیکنالوجی اور پودوں کے حصول میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔