الخدمت اورجامعہ کراچی کے اشترک سے ’’پانی کے عالمی دن پرسیمینار منعقد
جمعرات 22 مارچ 2018 22:57
(جاری ہے)
معاشرے میں پانی کا ضیاع عام ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔بچوں کو ابتدا ہی سے پانی کی اہمیت کا اجاگر کرنا چاہیے تاکہ اس کے ضیاع کوروکا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلم معاشروںمیں پانی کی قدرکی جاتی ہے ۔جرمنی میںہر گھر میں پا نی کے دو میٹرز لگے ہیں جو پانی کے استعمال اور ضیاع کی جانچ کرتے ہیں ۔پانی کے ضیا ع پر شہریوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت ہے ۔ پاکستان میں بھی اس قسم کا نظام ہو تو پانی کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹرنزہت خان نے کہا کہ آئندہ 20 سال میں 40فیصد لوگوں کو پانی دستیاب نہیں ہوگا ۔ یہ اہم ترین مسئلہ ہے ۔دنیا میں اگرکسی مسئلے پرعالمی جنگ چھڑی تو پانی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی مینجمنٹ کا نظام ہو نا نہایت ضروری ہے ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنا نا ہو گا ۔ہم اپنی عام زندگی میں پانی کو بے دریغ ضائع کر رہے ہیں ۔واٹر سیکیورٹی سسٹم بنا نا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال دنیا میں آلودہ پانی سے پھیلنے والے امر اض کے باعث کئی ملین افرادموت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔33ملین لوگ پانی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ۔پروفیسرڈاکٹر نزہت خان نے کہا کہ ہمارے لیے ہر دن پانی کادن ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ۔ قاضی سید صدر الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت زندگی کی7شعبہ جات قدرتی آفات ،صاف پانی ،صحت، تعلیم ،مواخات ،کفالت یتامیٰ اور کمیونٹی سروسز میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس وقت کراچی میں 38آرو واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے سالا نہ لاکھوں افرادصاف پانی سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ان پلانٹس کے ذریعے عالمی معیار کا پا نی فراہم کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ گڈاپ ،بن قاسم اور اورنگی کے علاقوں میں پانی کی قلت ہے ،جہاں الخدمت پانی کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت کے تحت اس وقت ملک بھر میں73واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کررہے ہیں ۔پانی کی فراہمی میں عالمی معیار کے اصولوں پر کاربند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت تھر اور مٹھی میں بھی پانی کے منصوبوں پر کام کرہی ہے ،انہوں نے الخدمت کے صحت و دیگر منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور شرکا کو الخدمت کے کاموں سے آگا ہ کیا ۔انجینئر طفیل زبیری نے شرکا کو’’ واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی ‘‘پرپریزینٹیشن دی ۔پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر نے کہا کہ ہمیں پانی کو محفوظ بنا نا ہو گا اوراس کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے الخدمت کی جانب سے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اظہارتشکر کیا ۔اس موقع پر مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.