زرعی ہیلپ لائن (کل) سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی، ترجمان

جمعہ 23 مارچ 2018 19:09

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ (کل) ہفتہ سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی ۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ زرعی ہیلپ لائن 23مارچ کویوم پاکستان کے سلسلہ میں جمعہ کو بند رہی ۔

(جاری ہے)

ایک یوم کی تعطیل کے بعد24مارچ سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں۔