ملک میں اقتصادی ، معاشی بدحالی کا حکومت کو جواب دینا ہوگا ، شیری رحمن
جنیوا میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہورہا تھا تو وزیر خارجہ نے ٹویٹ کر ڈالی اس کے بعد پاکستان پر ایکشن لیا گیا اس کے ذمہ دار وزیر خارجہ ہیں، اپوزیشن لیڈر سینٹ ہمارا کام اہم معاملات کو اٹھانا ہے اور ان کا حل ڈھونڈنا ہے اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی حالت کیا ہے، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 مارچ 2018 20:40
(جاری ہے)
وزیر خارجہ خواجہ اصف ٹوئیٹر پر تباہی پھیر دیتے ہیں۔ آج بھی انہوں نے برطانیہ کے حوالے سے بغیر سوچے سمجھے ٹویٹ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہورہا تھا تو انہوں نے ٹویٹ کردی جس کے بعد پاکستان کے خلاف ایکشن لیا گیا اس کے ذمہ دار وزیر خارجہ ہیں پہلے چار سال تک تو وزیر خارجہ کا منصب خالی رہا ہم نے شور مچا مچا کے بلاول نے مطالبہ کرکرکے اب یہ وزارت لگائی ہے جس کے خلاف اب نیب کی انکوائری چل رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں حکمران کیا سوچ رہے ہیں کیا سمجھ رہے ہیں۔ لیکن عوام کی بہتری ان کی ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرتوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تاہم اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ہم حکومت کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں دکھائیں گے یہ بھی نہیں کہ وہ تمام چھپتے ہوئے سوالات نہیں پوچھیں گے جو ای موثر اپوزیشن کو پوچھنے چاہئیں اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ کی آواز حکمران تک نہیں پہنچے گی ایک سوال کے جواب میں شیری رحمن نے کہا کہ ہمارے ساتھ ووٹ تھے جس کی بنا پر یہ منصب ہمیں دوبارہ ملا اور عمران خان کو شکست ہوئی لیکن ہم اقتدار اور اپوزیشن میں اپنے دروازے کھلے رکھتے ہیں ہمں حوصلہ ہے کہ کسی پر کیچڑ نہیں اچھالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.