نئی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے روایتی سیاست سے ہٹ کر عملی طور پر بھر پور اقدامات کریگی ، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے لوگوں نے غیر ملکی فنڈڈ لشکروں کا ایجنڈ مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے بھر پور حب الوطنی کا اظہار کیا ہے ،حیربیار مری ،براہمداغ بگٹی کا بیانیہ آج اپنی موت آپ مر گیا ، صوبائی وزیر داخلہ

جمعہ 23 مارچ 2018 21:27

نئی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں نے غیر ملکی فنڈڈ لشکروں کا ایجنڈ مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے بھر پور حب الوطنی کا اظہار کیا ہے ،حیربیار مری ،براہمداغ بگٹی کا بیانیہ آج اپنی موت آپ مر گیا ہے ،بلوچستان میں جلد ہی ایک نئی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے روایتی سیاست سے ہٹ کر عملی طور پر بھر پور اقدامات کریگی ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو پولو گرائونڈ کوئٹہ میں یوم پاکستان عسکری میلہ میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوںنے کہا کہ جس طرح پوری قوم نے آج یوم پاکستان منایا ہے وہ قابل تحسین ہے، بلوچستان کے کونے کونے میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے جس کا چار سال قبل کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے حیربیار مری ، براہمداغ بگٹی کا بیانیہ مسترد کردیا اور انکا ایجنڈ ا آج اپنی موت آپ مرگیا ہے سکیورٹی فورسز، حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان کے کونے کونے میں امن کا سورج طلوع ہورہاہے ،، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے لوگ باقی پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں ،اور ہم ایک پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی جانب بڑھ رہے ہیں آج پاکستانیت جیت رہی ہیں اور دہشتگردی ہار رہی ہے وہ دن دور نہیں جب مضبوط بلوچستان خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا،ایک سوال کے جواب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد اسکا اعلان وزیراعلی بلوچستان اور ہمارے باقی دوست ملکر کرکریں گے یہ جماعت ترقی پسند ہوگی جوبلوچستان میں روایتی پارٹیاں رہی ہیں ان سے یکسر مختلف ہوگی ، انہوں نے صوابی سے سائیکل پر سفر کر کے بلوچستان آنے والے حاجی خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ امن و یکجہتی کا پیغام لے کر بلوچستان آئے۔