افغانستان میں پہلی بار ایک خاتون جنرل کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب

افغان فوج میں بھرتی کے وقت بہت مشکل کا سامنا تھا تاہم اب حالات بدل چکے ہیں،جنرل خاتول محمد زئی

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:54

افغانستان میں پہلی بار ایک خاتون جنرل کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) افغانستان میں پہلی بار ایک خاتون جنرل کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسی زمانے میں افغانستان کی فوج میں خواتین کی بھرتی شجر ممنوعہ سمجھی جاتی تھی تاہم اب خواتین سیکیورٹی فورسز کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتیں منوارہی ہیں جن کی ایک مثال خاتول محمد زئی ہیں جو گزشتہ 30 سال سے افغان فوج میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور اب اپنی صلاحیتوں کے باعث افغان فوج میںجنرل کے عہدہ حاصل کرنے والے پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

افغان فوجی کی پہلی خاتون جنرل اور چھا تہ بردار خاتول محمدزئی اس سے قبل ایک کمانڈو اور چھا تہ بردار کی حیثیت سے پیراشوٹ کے ذریعے 600 سے زائد بار بلند فضاوں سے زمین پر اترنے کا کامیاب مظاہرہ کر چکی ہیں۔ ان کی خدمات کے عوض انہیں بڑی تعداد میں مختلف قومی و مقامی ایوارڈز، اسناد، اور تمغے بھی مل چکے ہیں۔جنرل خاتول محمد زئی نے جنرل کا عہدہ حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ افغان فوج میں بھرتی کے وقت بہت مشکل کا سامنا تھا تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور آج جب میں فوجی وردی میں شہر میں نکلتی ہوں تو لوگ شفقت، ستائش اور محبت کی نظروں سے دیکھتے اور ہمت افزائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :