کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی پنجاب 27مارچ کوفیصل چوک پر احتجاجی کیمپ لگائے گی‘ میاں مقصود احمد
حکومت گندم خریداری اہداف کو60لاکھ ٹن تک بڑھائے اورخریداری کویقینی بنائے،ہراسسٹنٹ کمشنرکوپابندکیاجائے کہ وہ روزانہ کی بنیادپرخریداری کی رپورٹ میڈیا کوجاری کرے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب کا منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب
ہفتہ 24 مارچ 2018 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آمدہ فصل گندم ملک کی سب سے بڑی فصل ہے۔ اب کاشتکار اس مخمصے میں ہیں کہ آیا حکومت سابقہ سٹاک نکال کر گندم خریدے گی بھی یا نہیں ۔ اگر خریدے گی تو با اثر طبقہ باردانہ لینے میں سابقہ سالوں کی طرح اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اصل حقداروں کو محروم کردے گا۔
کاشتکار اس حوالے سے بھی تحفظات کاشکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالات یہ ہیں کہ بااثر افراد پٹواریوں سے مل کر مخصوص افراد اور آڑھتیوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ زیر کاشت رقبہ سے کئی گناہ زیادہ رقبہ دکھایا جاتا ہے اور یوں باردانہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خورگروہوں کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔ اس کے ہمارے پاس موثر شواہد موجود ہیں جو بوقت ضرورت مجاز فورم پر پیش کردیے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سابقہ پالیسی کو تبدیل کیا جائے اور باردانہ اوپن کرکے کسانوںکی گندم خریداری میں مسابقت کی فضا پیدا کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو مناسب قیمت مل سکے۔حکومت اپنے خریداری ہدف کو 60لاکھ ٹن گندم تک بڑھائے اور یہ ہدف حقیقتاً پورا کیا جائے۔محض اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں کسانوں کو دھوکہ نہ دیا جائے ۔ہر اسسٹنٹ کمشنر کو پابند کیا جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر حکومتی خریداری کے اعداد و شمار ذرائع ابلاغ کو جاری کرے۔گندم کی بروقت برآمد کے لیے ابھی سے پالیسی کا اعلان کیا جائے اور بر آمد کنندگان کو خصوصی رعایت دے کر برآمد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئی منڈیاں تلاش کی جاسکیں۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ کاشتکاروں کی آواز بلند کرنے ، آلو ، گندم، مکئی اور دیگر فصلات کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر ہر طبقہ فکر کو آگاہی دینے،حکومت و دیگر مقتدر قوتوں کو متوجہ کروانے،ملکی معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کاشتکاربھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.