سری لنکا کے صدر کی اسلام آباد سے آمد، ایئر پورٹ پر گورنر سندھ نے کولمبو کے لئے رخصت کیا
ہفتہ 24 مارچ 2018 22:02
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کا نہایت قریبی دوست ہے ، دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں ،جن کی بنیاد پر باہمی احترام پر ہے، سری لنکا اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے نہایت قریب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے باہمی تجارت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سری لنکن صدر کے دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پاک سری لنکا تجارتی و کاروباری روابط میں تسلسل سے اضافہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ثابت ہو رہے ہیں لیکن پاکستان سری لنکا کے ساتھ سرمایہ کاری ، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کومزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں سری لنکن صدر کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سری لنکا مشترکہ اقدامات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں اس ضمن میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعاون جاری رکھے گا ۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکا کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک پر بہت زیادہ خوشی ہے۔ انہو ں نے دونوں ممالک کے درمیان مزید قریبی تعلقات کے لئے جامع اقدامات کے ضمن پر زور دیا۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے انہیں کولمبو کے لئے رخصت کیا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.