اسلام آباد ، فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی ، 10 روز کے دوران 4700 غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں

پیر 26 مارچ 2018 18:31

اسلام آباد ، فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی ، 10 روز کے دوران 4700 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کے 10 روز کے دوران 4700 غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں۔ پیر کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری تفصیلات ک مطابق 10 روز سے یہ مہم مسلسل جاری ہے اور خصوصی ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

10 روز کے دوران اب تک 4700 نمبر پلیٹیں اتاری جا چکی ہیں جنہیں فینسی ہونے کی بناء پر اتارا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ دو خصوصی ٹیمیں اس مقصد کیلئے مقرر کی گئی ہیں جو غیر قانونی نمبر پلیٹیں اتارنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے جاری نمبر پلیٹیں آویزاں کریں، فینسی غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔