محکمہ داخلہ سندھ نے امتحا نی مرا کز کی حدود میں دفعہ 144نا فذ کردی

منگل 27 مارچ 2018 16:24

محکمہ داخلہ سندھ نے امتحا نی مرا کز کی حدود میں دفعہ 144نا فذ کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے 27ما ر چ 2018سے 10اپریل 2018تک ہو نیوالے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحا نا ت کے دورا ن سندھ بھر میں تما م امتحا نی مرا کز کی حدود میں دفعہ144نا فذ کر تے ہوئے امتحان اوقا ت کے دورا ن امتحا نی مرا کز میں عام افرا د کے داخلے ،فو ٹو کا پی مشین اور مو با ئل فو ن کے استعما ل پر پا بندی عا ئد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں تما م متعلقہ ایس ایچ او ز کو پا بند کیا گیا ہے کہ وہ دفعہ 144کی خلا ف ورزی کر نے والو ں کے خلا ف سیکشن 188پی پی سی کے تحت تحریری شکا یا ت درج کر نے کے مجا ز ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :