چوک اعظم ، لیہ میں پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن کی طرف سے معذور افراد میں مفت وہیل چیئرز،بیساکھیاں اور واکرز کی تقریب تقسیم

منگل 27 مارچ 2018 19:46

چوک اعظم ، لیہ میں پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن کی طرف سے معذور افراد ..
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء)پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن نے چوک اعظم ،لیہ میں پاکستان ڈے کے موقع پر چوبیسویں وہیل چیئرز دسٹری بیوشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر معذور افراد میں 40 کے قریب وہیل چیئرز ، بیساکھیاں، واکرز اور نابینا افراد کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمان خصوصی MNA سید ثقلین شاہ بخاری (پارلیمانی سیکرٹری) نے اپنے خطاب میں پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن کی اس کاوش پر چیئرمین وقاص احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر چئیرمین وقاص احمد نے اپنے مختصر خطاب میں مہمان خصوصی کا مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کورڈینیٹر پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن ، لیہ جناب اسلام سرور مغل اور انکی ٹیم کی شب و روز کی محنت سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہا ۔
چوک اعظم ، لیہ میں پیس ٹو لائف ویلفئیر فائونڈیشن کی طرف سے معذور افراد ..