الیکشن کمیشن کی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس 3 مئی کو فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت

منگل 27 مارچ 2018 21:08

الیکشن کمیشن کی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مبینہ غیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس 3 مئی کو فریقین کو دلائل دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جہانگیر جدون نے کمیشن میں جواب جمع کرایا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گذار فرخ حبیب کے وکیل فیصل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف کیسز کی تاریخ دلائل کے لئے 3 مئی مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپریل کے مہینے میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرنی ہے۔