پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس کل ہوگا

این ٹی ڈی سی کی طرف سے 220کے وی گرڈ اسٹیشن بنانے کیلئے زمین کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا جائیگا ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈا آئٹم میں شامل

منگل 27 مارچ 2018 21:28

لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس کل بروزبدھ کو ہوگا، 14نکاتی ایجنڈے میں این ٹی ڈی سی کی طرف سے مصطفی ٹائون کے قریب 220کے وی گرڈ اسٹیشن بنانے کیلئے زمین کی منظوری دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائیگا ،ْ2014 ء سے 2017ء تک منعقد ہونے والے مختلف سلیکشن بورڈز کی سفارشات کی منظوری ،ْ انسٹیٹیوٹ آف سوشل اور کلچرل سٹڈیز میں غریب اور مستحق طلباء کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی اجازت ،ْ پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر عائد پابندی ختم کرنے ،ْ گریڈ ایک سے گریڈ پانچ تک کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ،ْ ایڈہاک اور عارضی ملازمین کی مستقلی ایجنڈا آئٹم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے 1724ویں اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز ،ْ اپلائیڈ سائیکالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف لینگویج میں اساتذہ کے خلاف مختلف انکوائریز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :