یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 19:55

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں محض 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی محض 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔