وزیرمملکت پٹرولیم جام کمال خان کا استعفیٰ منظور ،نوٹیفکیشن جاری
جام کمال خان آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بجائے بلوچستان میں نئی بننے والی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،ذرائع
پیر 2 اپریل 2018 23:15
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیرمملکت پٹرولیم و قدرتی گیس جام کمال کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جام کمال نے چند روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر کے انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں جام کمال نے مسلم لیگ(ن)بھی چھوڑنے کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جام کمال آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بجائے بلوچستان میں نئی بننے والی سیا سی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ واضح رہے کہ جام کمال خان 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے حلقہ این اے 270سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.