افغان جنگ کا خمیازہ ہم تیس لاکھ افغانیوں کی شکل میں آج تک بھگت رہے ہیں، احسن اقبال
امریکہ اور یورپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلا ف بہادری سے جنگ لڑی آج کوئی جہاد ی تنظیم پاکستان میں آ کر کام نہیں کر سکتی ، وزیر داخلہ کا نیکٹا کانفرنس سے خطاب
منگل 3 اپریل 2018 16:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خالف بہادری سے جنگ لڑی آج کوئی جہاد تنظیم پاکستان میں آ کر کام نہیں کر سکتی ہم نے اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے امن بحال کر دیا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان دنیا کی پانچ ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو رہا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، دہشتگردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانہ بنایا، مساجد، چرچز، اسپتال، پارکس اور درگاہوں پرحملے کیے۔انہوں نے کہا کہ چند سال قبل تک پاکستان کودنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جاتا تھا لیکن دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے ملک میں امن بحال ہوگیا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، افغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے اور پاکستان پرافغان مہاجرین کومزید رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان اپنی سرزمین سے افغان باشندوں کے انخلاکا عمل سست کردے۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ بین الا قوامی برادری کو کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، بین الا قوامی برادری کو دٴْہرا معیار چھوڑنا ہوگا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.