چھ سالہ بچے کو پٹرول سے جلانے کا کیس

انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم عاشق حسین کو بری کردیا

منگل 3 اپریل 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 6 سالہ بچے کو پیٹرول سے جلانے کے کیس میں ملزم عاشق حسین کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بچے کو پیٹرول سے جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں انتظامی جج سجاد احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔فیصلے میں عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم عاشق حسین کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ملزم عاشق حسین کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 6 سالہ بچے کو پیٹرول سے جلانے کا مقدمہ نمبر 1041/17 درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :