لاہور، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلا ف احتجاجی مظاہر ہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، غلام محی الدین دیوان اور اعجازاحمد چوہدری کا مظاہرے سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

منگل 3 اپریل 2018 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلا ف پی ٹی آئی ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان اور پارٹی کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں پارٹی کا رکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، کارکنان نے بھارت مردہ باد ، مودی مردہ باد اورکشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے اس موقع پر غلام محی الدین اور اعجازاحمد چوہدری نے مظاہر ے سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہے، نہتے کشمیروں پرظلم کیا جارہاہے فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی ہے ، ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،عالم برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے،عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و ذیادتی فوری بند کرے۔

(جاری ہے)

رہنمائوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں شرم نہ کی کوئی چیز باقی نہیں ، مولانا فضل الرحمان ایک کرپٹ شخص ہے جس کو کشمیر کمیٹی کا چیئر مین بنا ہو اہے جس کا کشمیر سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ایسے انسان کوکشمیر کمیٹی کا سربراہ بنا نا حکمرانوں کی نااہلی ہے ، موجودحکمرانوںمیں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ مودی کے سامنے کشمیریوںپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلندکرسکیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی مظلو م کشمیری بہن بھائیوںسے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ، بھارت کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دے ،گجرات کا قصائی مودی مسلمانوں کا قاتل ہے ، کشمیری عوام 70 سالوں سے حق خود ارادیت کے لیے اپنی لاکھوں جانیںقربان کر رہے ہیں ،کشمیریوں کے حقوق بھارت نے سلب کر رکھے ہے ، تحریک انصاف کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے اور انہیں کسی موقع پر تنہا ہ نہیں چھوڑے گے اور پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وہ دن دور نہیں جبکہ کشمیری عوام کو حقیقی آزادی نصیب ہوگی اورمودی کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی۔

اس موقع پر شبیر سیال، فاروق آزاد ، حریت رہنما مشتاق محمود ،عرفان عباسی ، ثاقب سلیم بٹ ، اعجازکیانی ، انیس میر ، امجد خان ، ندیم شاکر ، اشتیاق ملک ، ملک امین ، علائوالدین ، انجم جرال ، مٹھیاس خان ، ملک طاہر ، میاں اختر حسین ، ذکا دیوان ، جنید دیوان ، عرفان احمد ،نسیم زہرہ ، ڈاکٹر انیس فاطمہ ، منفر گوندل ، عبدالغفار ، اشرف ڈار ، عظیم سرور ، حاجی اعجاز دیوان ، فاروق ڈار ، عارف خان ، عمران بٹ ، عمران تاق ، محمد ابرہیم شیخ ، جبار بٹ ، محمد مدنی ، باجوہ ایڈوکیٹ ، راجہ امجد ، فقیر حسین سمیت بڑی تعداد میں کشمیری برادرای اور پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی ۔