کشمیریوں کی پر امن جدوجہد سے بھارت بوکھلا ہت کا شکار ہے، ایاز صادق

انسانی حقوق کو مقبوضہ وادی میں روندا جا رہا ہے عالمی برادری مجرمانہ غفلت چھوڑیں،

منگل 3 اپریل 2018 22:46

کشمیریوں کی پر امن جدوجہد سے بھارت بوکھلا ہت کا شکار ہے، ایاز صادق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پر امن جدوجہد سے بھارت بوکھلا ہت کا شکار ہے انسانی حقوق کو مقبوضہ وادی میں روندا جا رہا ہے عالمی برادری مجرمانہ غفلت چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے انسان نہیں بھارت کشمیر مین انسانی حقوق کوروندا جا رہا ہے طاقت کے جواب میں کشمیریوں کے جذبے ماند نہیں پڑیںگے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں عالمی برادری اس معاملے پر اپنی مجرمانہ غفلت چھوڑ دیں اور انہیں کشمیریوں کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔

قومی اسمبلی میں کشمیر کے متعلق متفقہ قرار داد کی صورت میں قومی جذبات کی ترجمانی ہو گی۔ واضح رہے رواں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں اس حوالے سے قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال شامل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :