الیکشن کمیشن نے ضلع ناظم اور نائب ناظم ایبٹ آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 3 اپریل 2018 23:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع ناظم اور نائب ناظم ایبٹ آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ضلع ناظم اور نائب ناظم کے خواہشمند امیدوار (آج) بدھ اور (کل) جمعرات دن ایک بجے تک اسسٹنٹ کمشنر آفس ایبٹ آباد سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی (کل) جمعرات کو دن ایک بجے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔