لاہور، خیابان قائداعظم میں شاپنگ بیگ میں موجود نومولود بچے کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا

بدھ 4 اپریل 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) ہنجر وال کے علاقہ خیابان قائداعظم میں شاپنگ بیگ میں موجود نومولود بچے کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے بتایاگیا ہے کہ ہنجر وال کے علاقے میں ایک مشکوک شاپنگ بیگ ملا ہوا پایا گیا اہل علاقہ نے بیگ چیک کیا تو نومولود بچہ زندہ حالت میں موجود تھا اہل علاقہ نے شاپنگ بیگ بارے اطلاع ریسکیو1122 کو دی جنہوں نے پولیس کی مدد سے بچے کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :