لاہور ہائیکورٹ ،سیاست دانوں کی بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست مسترد

بدھ 4 اپریل 2018 21:57

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیاست دانوں کی بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ہے ۔قبل ازیں بدھ کے روز ہی عدالت نے دائردرخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بدھ کے روز تحریک انقلاب کے رانا علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت کے رو برودرخواست گزارتحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاتھا کہ ملک کے بڑے سیاستدانوں،بیروکریٹس اور اعلی شخصیات نے اربوں ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، سیاستدانوں نے امریکہ،برطانیہ،سوئزرلینڈ اور دنیا بھر میں جائیدادیں خریدیں ،بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا، سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،انہوں نے ا ستدعا کی کہ عدالت کرپٹ سیاست دانوں کی جانب سے بیرون ملک منتقل کی گئی دولت واپس پاکستان لانے کے احکامات صادر کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیاست دانوں کی بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :