لاہور، ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 4 اپریل 2018 21:57

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار میں پیپلز پارٹی بانی چیئر مین سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب لاہور ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں منعقد کی گئی، تقریب میںسابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار راجہ ذوالقرنین، زاہد چوہدری، سابق وزیر قانون رانا اعجاز، عبداللہ ملک و دیگر وکلا ء نے شرکت کی، تقریب کے دوران شرکاء نے ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔