Live Updates

ن) کے رمیش کمار ،بلال ورک کل عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

(ق) لیگ کے چوہدری ظہیر الدین اور عامر سلطان چیمہ کی آئندہ ہفتے شمولیت کا امکان ہے ‘ میڈیا رپورٹس

جمعہ 6 اپریل 2018 19:45

ن) کے رمیش کمار ،بلال ورک کل عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا،(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی رمیش کمار اور بلال ورک کل ہفتہ کو عمران خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے، (ق) لیگ کے چوہدری ظہیر الدین اور عامر سلطان چیمہ کی آئندہ ہفتے شمولیت کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے اراکین قومی اسمبلی رمیش کمار اور بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں رہنما آج عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ رمیش کمار اقلیتی رکن اسمبلی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین اور عامر سلطان چیمہ کی جانب سے بھی آئندہ ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت کئے جانے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات