راولپنڈی میں زرعی ادویات کے ڈیلرزکا تربیتی کورس(پرسوں ) شروع ہو گا

ہفتہ 7 اپریل 2018 18:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) راولپنڈی میں زرعی ادویات کے ڈیلرزکا تربیتی کورس (پرسوں ) پیر 09اپریل سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول راولپنڈی کے مطابق زرعی ادویات کے ڈیلروں کے تربیتی کورس کا مقصد زرعی ادویات کا کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور پہلے سے کاروبار کرنے والوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت دینا ہے تاکہ وہ زرعی ادویات کی بابت معلومات کی بدولت اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو معیاری ادویات کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بناسکیں ۔

پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول راولپنڈی کے مطابق کورس کو مکمل کرنے پر تربیت پانے والے افراد سے ٹیسٹ بھی لیا جائے گا اور پاس ہونے کی صورت میں زرعی ادویات کا کاروبار کرنے کے لیے لائسنس بنوانے کا اہل سمجھا جائے گا ۔ زرعی ادویات کا نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کا یہ کورس 9اپریل سے 23اپریل 2018تک جبکہ پہلے سے کاروبار کرنے والے افراد کا تربیتی کورس صرف 3دن 24سی26اپریل تک منعقد ہو گا۔