ماہرین زراعت نے کپاس کی کاشت کیلئے زرخیر میرا ،بھر بھری و دانے دار زمین کو موزوں ترین قرار دیدیا

پیر 9 اپریل 2018 15:13

فیصل آباد۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کپاس کی کاشت سمیت شاندار پیداوار کے حصول کیلئے زرخیر میرا ،بھر بھری و دانے دار زمین کو موزوں ترین قرار دے دیاہے اور کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھیں۔انہوںنے بتایاکہ کپاس کی کاشت کیلئے ایسی زمین بھی بہترین ہوتی ہے جس میں نامیاتی مادہ کی مقداربہتر، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہو۔

انہوںنے کہا کہ کاشت کیلئے زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تا کہ پودے کی جڑوں کو نیچے اوراطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے اسلئے کاشتکار زمین کی تیا ر ی کیلئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لینڈ لیزر لیولر کریں تا کہ پودے کی جڑ یںآ سا نی سے گہرا ئی تک جا سکیںاور وتر دیر تک قائم رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پچھلی فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہیے جبکہ اس مقصد کیلئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کر نا چاہیے تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔

انہوںنے کہا کہ کاشتکار سبز کھا د کے طور پر استعما ل ہونے والی فصلا ت کو 30 دن پہلے وتر زمین میں دبا د یںاور کھیت میں دبانے کے 10دن کے اندراندرپانی لگا د یں تاکہ سبز کھاد اچھی طرح گل سڑ جائے۔ انہوںنے کہا کہ گلنے کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کاشتکار فصل کو زمین میں دباتے وقت1/2بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیںنیز زمین کی تیاری کرتے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ مزید برآں زمین کی تیاری کیلئے محکمہ زراعت نے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں ریسرچ بیسڈ پلان تیار کیا ہے جس کے بتدریج جاری کرنے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :