شہبازشریف نی61کمپنیاں بنا کر متوازی حکومت قائم کر رکھی تھی
نیب 60ارب روپے کرپشن میں ملوث پنجاب کی61کمپنیوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا صوبائی وزیرزعیم قادری کی بیگم اوربھائی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ پنجاب میں لوٹ مار مچانے والوں نے ملک سے بھاگنے کی تیاریاں
پیر 9 اپریل 2018 18:24
(جاری ہے)
صوبائی وزارت توانائی کے تحت دس کمپنیاں بنائی گئی تھیں جو درج ذیل ہیں۔1۔پنجاب بائیو انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ،2۔پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ،3۔
قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی،4۔پنجاب تھرمل پاور کمپنی،5۔پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی،6۔قائد اعظم پاور کمپنی،7۔قائد اعظم ہائیڈل پاور کمپنی،8۔پنجاب کول پاور کمپنی،9۔پنجاب رینوایبل انرجی کمپنی،10۔قائد اعظم ونڈ پاور کمپنی،صوبائی وزارت فشری جنگلات کے تحت ایک نجی کمپنی بنائی گئی تھی جس کا نام ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی وزارت اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام2کمپنیاں بنائی گئی تھیں جو لاہور نالج پارک لمیٹڈ کمپنی اور پنجاب ایجوکیشن انڈرمنٹ کمپنی ہے۔وزارت پی ایچ ای محکمہ کے زیر اہتمام 3کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں 1۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی2۔پنجاب صاف پانی کمپنی،پنجاب کی وزارت انڈسٹری،کامرس اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام 6کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں پنجاب ماڈل بازار کمپنی،2۔فیصل آباد انڈسٹری اسٹیٹ کمپنی،3۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کمپنی،4۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کمپنی،ماحولیاتی کمپنی لمیٹڈ،5۔ٹیکنیکل ووکیشن تعلیمی کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔وزارت آبپاشی کے زیر اہتمام ایک کمپنی بنائی گئی جو ان لینڈ واٹر ایک ٹرانسپورٹ کمپنی،وزارت انسانی ترقی کے زیر اہتمام کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں پنجاب سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی جبکہ وزارت بلدیات کے زیر اہتمام 20کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں کیپیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی،2۔کیپیٹل مارکیٹ کمپنی گوجرانوالہ،3۔کیپیٹل مارکیٹ کمپنی فیصل آباد ،کیپیل مارکیٹ مینجمنٹ لاہور،کیپیٹل مارکیٹ ساہیوال اور کیپیٹل مارکیٹ کمپنی سرگودھا شامل ہیں،اس کے علاوہ کیپیٹل مارکیٹ کمپنی ڈی جی خان،کیپیٹل مارکیٹ کمپنی بہاولپور،کیپیٹل مارکیٹ کمپنی ملتان،کیپیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے علاوہ پارکنگ کمپنی لاہور،پارکنگ کمپنی فیصل آباد،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاولپور،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی،پنجاب رول سپورٹ پروگرام اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ بھی شہبازشریف نے قائم کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق وزارت لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دو کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈائری ڈویلپمنٹ کمپنیاں شامل تھیں۔وزارت قدرتی وسائل کے زیر اہتمام ایک کمپنی بنائی گئی جو پنجاب منرل کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی،وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام 3 عدد کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب لمیٹڈ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کمپنی اور اربن سیکٹر پلاننگ کمپنیاں شامل تھیں۔وزارت صحت کے زیر اہتمام ایک کمپنی بنائی جس کا نام ہے پنجاب ہیلتھ کمپنی لمیٹڈ۔وزارت سپیشل تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب فنڈ فار تعمیر نو کے نام پر کمپنی بنائی گئی۔ (پی ایف آر ایس پی) وزارت ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام دو کمپنیاں بنائی گئیں جن میں لاہور ٹرانسپورٹ اور سیالکوٹ ٹرانسپورٹ کمپنیاں شامل ہیں۔سپیشل ہیلتھ کے زیر اہتمام پنجاب ہیلتھ کمپنی کے نام سے ادارہ قائم کیا گیا تھا۔وزارت خواتین کی ترقی کے تحت پنجاب ورکنگ وومن انڈرمنٹ فنڈ قائم کیا گیا تھا،اس کے علاوہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن،پنجاب پاپولیشن کمپنی،پنجاب روڈ انفراسٹرکچر کمپنی،پنجاب انوائرمنٹ کمپنی اور پنجاب کلچر کمپنی کے نام پر 61کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی گئی تھیں اور ان کمپنیوں کے نام پر گزشتہ 10سالوں میں60ارب روپے سے زائد کی قومی دولت کی مالی بدعنوانیاں اور کرپشن کی ندر ہوئے تھے۔اتوار کے روز چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت میں ریکارڈ نہ موجود ہونے بارے جھوٹ بولا تھا لیکن نیب نے اب کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔شہبازشریف نے عملاً صوبے میں متوازی حکموت قائم کی اور اربوں روپے لوٹے ہیں اور منی لانڈرنگ کرکے دولت بیرون ملک بھجوائی ہے جس کے نیب اور سپریم کورٹ تحقیقات کر رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب ان دونوں قومی اداروں کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی اور حیلے بہانوں کا سہارا لے کر احتسابی عمل سے بچنا چاہتی ہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.