پنجاب اسمبلی نے اپنی چار سالہ کارکردگی رپورٹ شائع کر دی
پنجاب اسمبلی نے اپنے موجودہ دور میں ریکارڈ قانون سازی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے میں مرکزی کردارادا کیا ‘رانا محمد اقبال
پیر 9 اپریل 2018 19:14
(جاری ہے)
رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے جس میں اسمبلی کے پہلے چار سال کی کار گزاری پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی شفافیت اور احتساب کے کڑے امتحان سے گزر کر اپنی پانچ سالہ پارلیمانی مدت پوری کرنے کو ہے۔ 2018انتخابات کا سال ہے اور پنجاب کے عوام کا یہ حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ جن عومی نمائندوں کو انہوں نے ایوانوں میں بھیجا تھا ان کی کارکردگی کیسی رہی۔ انہوں نے کس طرح کی اور کتنی قانون سازی کی حکومتی محکموں پر کیا چیک اور بیلنس رکھا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آیا منتخب عوامی نمائندوں نے نمائندگی کا حق ادا کیا کہ نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی تیار کردہ یہ مفصل رپورٹ عام شہریوں، سکالرز اور محققین کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ چار سالوں کے دوران اسمبلی کی کارکردگی کے معیار کا جائزہ لے سکیں۔ سپیکر نے کہا کہ یہ رپورٹ پنجاب کے عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔سپیکر نے کہا کہ اس رپورٹ سے اسمبلی رولز آف پروسیجر کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ رانا محمد اقبال خاں نے رپورٹ کے مرتب ہونے میں اسمبلی سٹاف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا انہیں اس بات پر فخر ہے کہ اسمبلی سٹاف نے ہمیشہ اراکین اسمبلی کے لیے خوش دلی اور محنت سے کام کر کے بہترین سروسز فراہم کی ہیںبعد ازاں سپیکر نے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.