ْ سی ڈی اے مزدور یونین کے سابقہ سینئر نائب صدر میر صداقت بٹ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے

پیر 9 اپریل 2018 22:46

ْ  سی ڈی اے مزدور یونین کے سابقہ سینئر نائب صدر میر صداقت بٹ رضائے الہیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے سابقہ سینئر نائب صدراور سی بی اے کمیٹی ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین میر صداقت بٹ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے جنکی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سنگجانی میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین ،اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی،یوسی چیئرمینز فرمان مغل ،افضل کھوکھر،جہانگیرمغل ،راجہ جان آف جوڑی ،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے چوہدری اقبال ،چوہدری ضیائ الحق سمیت مزدور یونین کے عہدیداران ،سی ڈی اے ملازمین ،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے صاحبزاداگان میر بلال بٹ ،میر افضال بٹ اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :