ملک میں غیر متوقع طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

پیر 9 اپریل 2018 23:14

ملک میں غیر متوقع طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) کوہاٹ کے نواحی علاقہ کمر ڈھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ میں گرج چمک اور شدید طوفانی بارش کے دوران نواحی علاقہ کمر ڈھنڈ میں دینی مدرسے کے قریب اچانک آسمانی بجلی چلتی موٹر سائیکل پر آگری جسکے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار گلاب نیاز ولد آدم خان سکنہ کمر ڈھنڈ سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا دوسرا ساتھی ذبیر ولد بخمل منیر سکنہ چمبئی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے میں قریب سے گزرنے والے دوسرے موٹر سائیکل پر سوار کمر ڈھنڈ کے رہائشی دیگر دو مقامی نوجوان خائستہ رحمان ولد زری محمد اور پیائو دین ولد زمان شاہ بھی زخمی ہوکر بے ہوش ہوئے ۔واقعے کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فور ی طور پر فضل رحمان چیریٹی ہسپتال چمبئی لایا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں جاں بحق نوجوان کو بعد ازاں کمر ڈھنڈکے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :