امام کعبہ کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا

سعودی حکام کی جانب سے امام کعبہ کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 اپریل 2018 23:18

امام کعبہ کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09اپریل 2018): امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشریم کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ سعودی حکام کی جانب سے امام کعبہ کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آزادی رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر کچھ معاشروں میں ابھی بھی انسان کے اس بنیادی حق کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔دنیا بھر کی جابر حکومتیں ابھی تک احمقوں کی جنت میں زندہ ہیں اور سمجھتی ہیں کہ وہ اظہار رائے کو دبا کر حق کو چھپا سکیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی معاشرہ بھی ایسے ہی معاشروں میں سے ایک ہے جہاں سچ بولنا جرم تصور ہے بشرطیکہ وہ سچ حاکم کے خلاف جا رہا ہو۔تازہ ترین واقعے میں دنیا اسلام کی معزز ترین ہستی کو سعودی حکومت نے اپنے جبر کا نشانہ بنا ڈالا۔امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشریم کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ سعودی حکام کی جانب سے امام کعبہ کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کر دیا گیا۔یاد رہے کہ امام کعبہ اکثر معاملات پر نہ صرف حکومت پر تنقید کرتے تھے بلکہ حکمرانوں کے اقدامات کو غیر شرعی بھی قرار دیتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی سیاسی پوسٹیں بھی کیں تھیں۔