تیار ہو جاو، میزائل آ رہا ہے! امریکا نے روس کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

بدھ 11 اپریل 2018 22:19

تیار ہو جاو، میزائل آ رہا ہے! امریکا نے روس کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) شام کے معاملے پر روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی میزائل حملوں کیلئے تیار ہوجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس شام میں امریکہ کے عمدہ، جدید اور سمارٹ میزائل حملوں کیلئے تیار ہوجائے۔

اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ’روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کئے گئے تمام میزائل کو مار گرائیگا تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اور سمارٹ‘۔روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے لکھا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس کشیدگی کی کوئی وجہ نہیں، روس کو اپنی معیشت بہتر بنانے کیلئے ہماری ضرورت ہے اور یہ کام بہت آسانی سے ہوسکتا ہے، ہمیں تمام ممالک کا تعاون چاہیے، ہتھیاروں کی دوڑ روکنی ہوگی‘۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دھمکی آمیز پیغام پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے کہا کہ سمارٹ میزائلز کو دہشت گردوں پر گرانا چاہئے ،شام کی قانونی حکومت پر نہیں جس نے اپنی سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی سال صرف کئے۔