راولپنڈی، اسلام ؤباد ٹریفک پولیس کا چالان کے جر مانوں کا نیا قا نو ن بزریعہ ایس ایم ایس سے ٹرانسپورٹرز میں تشویش پا ئی جا رہی ہے،

دلاور گردیزی آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹورکرز یونین کا ٹریفک چا لان کے جر مانوں کے مذکورہ طریقہ کا ر کو فوری تبدیل کرنے کا مطا لبہ

بدھ 11 اپریل 2018 22:36

راولپنڈی،  اسلام ؤباد ٹریفک پولیس کا چالان کے جر مانوں کا نیا قا نو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید دلاور گردیزی نے کہا ہے کہ اسلام ؤباد ٹریفک پولیس نے نرالی منطق سے چالان کے جر مانوں کا ایک نیا قا نو ن بنا یا ہے کہ جرمانے ایس ، ایم ۔ ایس ۔ کے ذریعے کیے جا رہے ہیں جس گا ڑی کا چا لان کیا جا تا ہے اس کے کا غذات لے لئے جا تے ہیں اور اس میسج کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں دیا جا تا ہے جبکہ جر مانے جمع کرنے کا اختیار بھی ایک پرا ئیوٹ کمپنی کو دیا گیا ہے جس سے نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں اور ٹرانسپورٹرز میں تشویش پا ئی جا رہی ہے آئی ۔

جی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد نوٹس لے کر موٹر وے کی طرز پر نقد جر ما نوں کا سلسلہ نا فذ کر وائیں ان خیا لات کا اظہارجنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میںٹرانسپورٹرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ٹرانسپورٹ تنظیموں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کو اعتماد میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ نظام درست نہ کیا گیا تو ہم اس کے خلاف اھتجاج نکرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل ٹرا نسپورٹ نمائندوں کو اعتماد میں لیا جا ئے انہوں نے ٹریفک چا لان کے جر مانوں کے مذکورہ طریقہ کا ر کو فوری تبدیل کرنے کا مطا لبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :