روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

بدھ 11 اپریل 2018 23:32

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 115.62روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 116.10روپے اور قیمت فروخت 116.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 142.75روپے سے بڑھ کر143روپے اور قیمت فروخت144.25روپے سے بڑھ کر144.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 163.50روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت165روپے سے بڑھ کر165.50روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :