نائجر میں ایک جرمن امدادی کارکن کو اغوا،زیر استعمال گاڑی کو آگ لگادی گئی

جمعہ 13 اپریل 2018 13:13

نائجر سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) مغربی افریقی ملک نائجر میں ایک جرمن امدادی کارکن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اس جرمن شہری کو ملک کے شمالی علاقے آئیرٴْو سے اغواکیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امدادی تنظیم کا قافلہ واپسی کے راستے میں تھا کہ جب انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ جرمن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ مالی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں اکثر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :